حضرت
امام اسماعیل بن اشعت رحمتہ اللہ علیہ کے اقوال
Hadrath Imam Ismail Bin Ashat (Rh) Ke Aqwal
حضرت اما م اسماعیل
بن اشعت ؒ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ اپنے گھر میں
کسی مناسب جگہ پر پیشاب کررہا تھا تو یہ
اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنے مال کو
اپنے اہل وعیال کوان کے کھانے پینے کے
واسطے خرچ کرے گا لیکن اس کا بدلہ اس کو مل جائے
گا۔ جیسا کہ ارشادِ باری تعالےٰ ہے وَمَا اَنۡفَقۡتَمۡ مِّنۡ شَیءٍ فَھُوَ یۡخَلِفُہٗ وَھُوَ
خَیۡرُ الَرّازِقِیۡنَ ہؕ یعنی
تم لوگ جو کچھ بھی (بخا طور پر ) خرچ کرتے ہو، اللہ تعالےٰاجر دے دیتا ہے۔"
خواب میں آسمان سےمینہ کی طرح آگ کا
برسنا اس امر کی علامت ہے کہ اس مُلک کے بادشاہ پر کوئی آسمانی بلا ء اور مصیبت ناز ل ہو گی اور اس کے
مُلک میں بہت سی خو نریزی ہو گی ۔
اگر کو ئی یہ خواب دیکھےکہ آسمان سے
آگ برسی اور اُس کی کو چیزیں کھانے پینے
کی تھیں وہ اُس نے جلا ڈالیں تو یہ اس امر کی
نشانی ہے کہ اُس کے طاعت کے کام حق
تعالےٰ کی بارگاہ میں قبول ہوں گے۔ جیسا کہ ارشادِ باری تعالےٰ ہے :-بِقُرۡبَانٍ تَاۡ کُلُہُ النَّارُ یعنی ایک نیاز جس کو کھا جائے گی آگ ۔اور اگر یہ دیکھے کہ
آسمان سے آگ گر رہی تھی۔لیکن اُس نے جلایا کسی
کو نہیں۔ تو اُس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ کو عذابِ الٰہی پہنچے گا یا
بادشاہ کی طرف سے اُس کو کُچھ خوف و خطرہ لاحق ہو گا۔
اگر کوئی خواب دیکھے کہ وہ آگ کی پُوجا کر رہا تھا تو یہ
سمجھے کہ وہ بادشاہ کا دربان یا سپاہی بنے گا اوراگر اُس نے
وہ آگ انگارے کی صورت میں دیکھی ہوتو اُس کی
تعبیر یہ ہے کہ وہ مالِ حرام بہت سا جمع کرے گا۔
اگر کوئی دیکھے کہ آسمان سے پتھروں کا مینہ بر سا تواُس
کی تعبیر یہ ہے کہ اُس جگہ کے لو گوں پر کوئی سخت بلا اور عذاب ِ الٰہی نازل ہوگا، بموجب اس آیت کے : وَاَمۡطَرۡ نَآ عَلَیۡھِمۡ حِجَارَۃً مِّنۡ
سِجِّیۡلٍ یعنی برسائے ہم نے
اُن پر پتھر سنگر یزے۔
اگرکوئی دیکھے کہ
آسمان سے گہیوں او ر جَو برس رہے تھے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس ملک میں طرح طرح کی نعمتیں بے شمار اور بے
قیاس ہوں گی اور خلقت کو امن وامان اور فراخ روزی حاصل ہوگی:-
0 Comments