حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے اقوال
Hadrath Imam Jaafar Sadiq (r)Ke
Aqwal
حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ
تعالےٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آٹا چھا ننے کی
چھلنی کی تعبیر ان چار چیزوں سے کی جاتی
ہے (۱) نیک مرد (۲) واہیات عورت۔(۳) بُرا
نوکر یا خادم۔ (۴) کچھ تھوڑا سا نفع۔
بقول اما م جعفر صادق رضی اللہ عنہ ۔
خواب میں چُولھے یا انگیٹھی
کو دیکھنا ۔خادمہ عورت یا لونڈی کی تعبیر
کو ظا ہر کی تعبیر کو ظا ہر کر تا
ہے ۔ سورج کو خواب میں دیکھنے کی
تعبیرآٹھ وجہوں پر ہوتی ہے۔ اولؔ خلیفہ
۔دومؔ بڑا بادشاہ ۔سومؔ رئیس ۔چہارمؔ بزرگ عامل پنجمؔ۔عادل بادشاہ ۔ششمؔ رعیّت کا
فائدہ ۔ہفتم مرد کے لئے عورت اور عورت کے
لیئے مرد ۔ہشتؔم کوئی روشن اور نیک کام کرے۔
نیز آپ کا یہ بھی قول ہے کہ اگر کوئی
شخص خواب میں اپنے آپ کو دیکھے کہ وہ سورج کو سجدہ کر رہا تھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ بادشاہ اس کی کوئی
عزت بخشے گا اور اپنا مقرّب بنا لے گا اور اُس کا کاروبار بڑ ھ چڑ ھ کررہے گا۔
آئینہ کا خواب میں دکھائی دینا چھ
وجہوں پر ہو تا ہے ۔ اوّلؔ عورت دوؔم لڑکی۔ سومؔ جاہ و فرمان۔چہارمؔ یار
دوست۔پنجمؔ شریک۔ ششمؔ اچھا کاروبار۔
نیز آپ کا قول ہے کہ اگر کوئی غریب آدمی خواب میں آئینہ دیکھے تو یہ
اس بات کی علامت ہے کہ وہ کسی عورت
سے شادی کرے گا اور بزرگی پائے گا
اور اگر کوئی لڑکی آئینہ کو دیکھے تو اُ س
کی تعبیر یہ ہے کہ اُس کو ایسا اچھا خاوند
ملے گا جس کے پاس وہ عزّت و آبرو سے
زندگی بسر کرے گی۔
خواب مین لکڑی چیرنے کا آرہ دیکھنا
تین وجہوں پر مبنی ہوتا ہے ۔ اوّلؔ
فرزند۔ دوؔم بہن یا بھائی ۔سوؔم شریک اور
ہمسر۔
قلعی
کا خواب میں دیکھنا ۔تین وجہوں پر مبنی ہو تا ہے ۔اوّلؔ نفع دوؔم خدمت گار۔
سومؔ گھر کے اسباب۔
خواب
میں امر ود کا کھا نا پانچ وجہوں پر مبنی
ہو تا ہے۔ اوّل مال حلال۔دوؔم تو نگری، سومؔ عورت۔چہارم مُراد کا پانا۔ پنجم نفع
حا صل ہونا۔
0 Comments