حضرت امام جابرمغربی رحمتہ اللہ علیہ
کے اقوال
Hadrath Imam Jabir Maghribi (Rh)
ke Aqwal
حضرت امام جابر رحمتہ اللہ
علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی خواب میں یہ دکھا ئی دے کہ وہ ایک سالہ اُونٹ پر بیٹھا ہُوا تھا ۔ تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ غمگین ہو گا اور اگر
یہ دیکھے کہ اُس کے اُونٹ کے کسی اعضا ء سے خون بہہ رہا تھا تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ بقدرِ خون کے سعادت اور نعمتِ
دُنیا وی حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ وہ
اُونٹ کی مہار کو کھینچ رہا تھا اس
کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی فرما نبردار مرد سے جھگڑے
گا۔
خواب میں بادام کا دکھا ئی دنیا ،مال کی علامت ہے لیکن اگر بادام چھلکے
سمیت دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ مال کسی قدر رنج اور سختی کے ساتھ ہاتھ میں
آوے گا اور جب بادام بغیر چھلکے کے دیکھے تو یہ علامت اس بات کی ہے کہ مال آسانی
سے حاصل ہوگا۔
اگر کوئی دیکھے کہ وہ خواب میں
بکری کا گوشت کھا رہا تھا تو یہ اس بات کی
علامت ہے کہ وہ بیمار ہووے گا اور شفا یاب ہو جائے گا۔
خواب میں پُرانا پردہ دکھائی دینا بادشاہ اور رعیّت دونوں
کے لئے بُرا ہوتا ہے اور نیا پردہ بادشاہ
کے لئے اچھا ہو تا ہے اور رعیّت کے لیئے
بُرا ہو تا ہے ۔
اگر کسی خواب میں یہ
نظر آوے کہ اُس نے ابا بیل پکڑی ہے
تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ غموں سے بخات پاوے گا اور خوف اور ڈر سے محفوظ رہے گا۔
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اُس کا
منہ غبار سے آلودہ تھا تو یہ اس بات کی
علامت ہے کہ اس کو کوئی رنج و غم پہنچے گا۔ بموجب اس آیت کے " وُجُوۡہٌ یَوۡ مَئِذٍ عَلَیۡھَا غَبَرَۃٌ تَرۡ
ھَقُھَاقَتَرَۃٌ" یعنی کئی چہرے اُس روز (بروز قیامت )ایسے ہوگے کہ جن پر
گرد پڑی ہو گی اور چڑھی آتی ہو گی اُن پر
سپاہی ۔"
اگر کوئی خواب میں یہ
دیکھے کہ اُس کا گمشدہ یا غا ئب
آدمی سفر سے واپس آگیا ہے تو یہ اس امر کی
دلیل ہے کہ اُس کا بند کام کشادہ ہو گیا
ہے اور اگر دیکھے کہ اُس کا غائب اور گمشدہ آدمی متفکّر اور غمناک ساتھا تو سمجھے
کہ اُس کو تکلیف پہنچے گی اور اگر یہ دیکھے کہ اُس غائب یا گمشدہ آدمی سوار ہو کر
سفر سے واپس آیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ غائب اور گمشدہ آدمی جلدی مال و
نعمت لے کر سفر سے وا پس آوے گا اور اگر غائب کو پیادہ اور عاجز اور بر ہنہ (ننگا) دیکھے تو یہ اس بات
کی علامت ہے کہ راستے میں اُس غائب آدمی کو ڈاکو اور لیڑے لوٹ لیں گے اور وہ مفلس
ہو کرواپس آئے گا۔
اگر کسی کو خواب
میں یہ دکھا ئی دے کہ
وہ عناب کے درخت جمع کر رہا تھا ،تو یہ اس
بات کی نشانی ہے کہ وہ مال تکلیف سے حاصل
کر یگا ۔اگر کوئی خواب دیکھے کہ وہ کسی مشہور و معروف اور سر سبز و شاداب جگہ میں
ٹھہر گیا ہے تواس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب اس جگہ سے بہت سا نفع اور خیر حا
صل کرے گا ۔عقل اور جان کو خواب میں دیکھنا
اس امر کی علامت ہے کہ اُس کو ماں
باپ کا دیدار ہو :-
0 Comments