Khwab Dekhne Wale Ko kon konse Aadab wo Sharait Malhooz Rakhne Chahiye|خواب دیکھنے والے کوکون کونسے آداب و شرائط ملحوظ رکھنے چاہئیں

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Khwab Dekhne Wale Ko kon konse Aadab wo Sharait Malhooz Rakhne Chahiye|خواب دیکھنے والے کوکون کونسے آداب و شرائط ملحوظ رکھنے چاہئیں

 

خواب دیکھنے والے کوکون کونسے آداب و شرائط ملحوظ رکھنے چاہئیں
Khwab Dekhne Wale Ko kon konse Aadab wo Sharait Malhooz Rakhne Chahiye

          حضرت ابرا ہیم کرمانی  رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب  دیکھنے والے کو چاہیئے کہ اس نے جس طرح خواب دیکھا ہو بعینہٖ اسی طرح معبر کے سامنے بیان کردے۔اس میں کمی بیشی ہر گز نہ کرے اور نہ ہی  اس میں جُھوٹ بولے اور نہ ہی جھوٹ موٹ خوا ب بنا کر پیش کرے۔ کیو نکہ  جیل خانہ میں یو سف علیہ السّلام نے وہاں کے دو قیدی  سائلوں کو اُن کے بیان کردہ خوابوں کی تعبیر بتا کر صاف صاف کہہ دیا تھا کہ قُضِی الۡاَمۡرُ الَّذِی فِیۡہِ تَسۡتَفۡتِیَانِ۔ یعنی جس جس بات کی تم دونوں نے مجھ سے  تعبیر دریافت کی ہے وہ میری تعبیر کے مطابق ہی بحکم خداوند واقع ہو جائے گی۔

            خواب دیکھنے والے کوچاہیئے  کہ وہ راست گو اور دیانت  دار ہو۔

            اگر خواب دیکھنے والا کوئی ہو لناک  خواب دیکھے  جس سے وہ خوف زدہ ہو جائے تواُس کو چاہئیے کہ تین دفعہ  آیت الکُرسی  پڑھ کر اپنے اُوپر دَم کرلے اور یہ کلام پڑھے:- اَعُوۡذُ بِرَبِّ مُوسیٰ وَاِبۡرَاھِیۡمَ مِنَ شَّرِ الرُّؤۡیَا یَا الَّتِیۡ رَاَیۡتُھَا مِنۡ مَّنَا مِیۡ فِیۡ دِیۡنِیُ وَدُنۡیَا یَ وَ مَعِیۡشَتِیۡ عَزَّ جَاھُکَ وَجَلَّ ثَنَاؤۡکَ وَلاَ اِلٰہَ غَیۡرُکَ۔(ترجمہ) مَیں حضرت موسیٰ اور حضرت ابراہیم علیہم السّلام کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔ اس خواب کی بُرائی  سے جومَیں نے اپنے سونے کی حالت میں دیکھا ہے ۔ بوجہ اس کے کہ مبادا یہ  مجھ کو کچھ  ضرّر اور نقصان پہو نچائے ۔ میرے  دینی اور دنیاوی امور او ر میزے روزگار میں۔ الٰہی  ! تیرا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے اور تیری تعریف جلیل الشان ہے اور تیرے سوا اور کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ۔اس کے بعد دورکعت نماز نفل پڑھے اور صدقہ  دیوے  تو اس خواب کے شر اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔

Post a Comment

0 Comments