Shaitan Khwab Mein Kon Konsi Shakal Ban Kar Nahi Aa Sakta|شیطان خواب میں کون کونسی شکل بن کر نہیں آسکتا؟

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Shaitan Khwab Mein Kon Konsi Shakal Ban Kar Nahi Aa Sakta|شیطان خواب میں کون کونسی شکل بن کر نہیں آسکتا؟

 

شیطان خواب میں کون کونسی شکل بن کر نہیں آسکتا؟
Shaitan Khwab Mein Kon Konsi Shakal Ban Kar Nahi Aa Sakta

 

            حضرت امام جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالےٰ علیہ  فرماتے ہیں کہ شیطان  تما م خوابوں میں خواہ مخواہ دخل دیا کرتا ہے اور اپنے آپ کو سب چیزوں کی مانند بنا کر پیش ہو تا ہے لیکن  خدا تعالےٰ  ، پیغمبروں ، فرشتوں ، آسمان ،سُورج  چاند اور ستاروں کی مانند کوئی صورت اور شکل اختیار نہیں کر سکتا ۔کیو نکہ  اگر اس کو خدا تعالےٰ کی طرف سے یہ طاقت حا صل ہوتی کہ وہ اپنے آپ کو اِن چیزوں کے مانند بنا کر ظا ہر کرسکتا تو تمام مخلو قات کے درمیان فتنہ اور گمراہی پھیلا دیتا۔ کیو نکہ اس طرح کبھی تو وہ اپنے آپ کوپیغمبروں کی صورت میں ظا ہر کرتا اور صاحبِ خواب  کو یہ کہتا کہ مَیں تجھ سے بُہت خوش ہوں تُو جو کچھ چاہے۔ کیا کر اور کسی دوسرے کو یہ کہتا کہ ۔مَیں تیرا پیدا کرنے والا ہوں۔ مَیں نے تیرے  سب گُناہ معاف کردیئے  ہیں اور تجھ کو مَیں نے بخش دیا ہے اور یوں ہی کئی ایک ایسی   باتیں کہا کرتا کہ جن سے اللہ تعالےٰ کے بندوں کو گمراہ کر دیتا۔

 

Post a Comment

0 Comments