علم کا
شہر-امین حزیںؔ
Ilm ka Shaher By Ameen e Hazeen
میں لا ئبر یر ی ہوں ،سنو میرا معاملہ
اُردو میں مجھکو کہتے ہیں دارالمطالعہ
دیکھو تو آکے ایک کتا بوں کا گھر ہوں میں
بے شک جناب عِلم کا چھوٹا شہر ہوں میں
ہر علم کی کتاب میرے پاس ہے رکھی
گھر بیٹھے تم کو سیر کرادوں جہان کی!
تاریخ ، حِکمیات ، زبا ندا نی ، فلسفہ!
جغرا فیہ ، فنون
لطیفہ ، مزا حیہ
مذہب سما ج ملک دسیا ست کے معا ملے
بیٹھو کتا بیں کھو لو تو حل ہوں گے مسئلے
فرصت کے وقت مرے یہاں آکے بیٹھے !
پھر اپنے ذہن و عقل کی پر وا ز دیکھئے
مجھ سے جو فیض اٹھا تے ہین دُنیا میں آدمی
آرام سے گذارتے ، میں
اپنی زندگی
دامن میں میرے امن وسکوں کا مقام ہے
ہا تھوں میں میرے پیا ر و محبت کا جا م ہے
میری افا دیت جو سمجھ لیجئےحضور !
روزانہ لا ئبریر ی چلے آئیں گے ضرور
0 Comments