Majboori By Ameen e Hazeen|مجبوری-امین حزیںؔ

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Majboori By Ameen e Hazeen|مجبوری-امین حزیںؔ

 

مجبوری-امین حزیںؔ
Majboori By Ameen e Hazeen

Majboori By Ameen e Hazeen

 

بچّوں کا سا ل امّی کہئے منا ئیں کیسے ؟

ہو تے نہیں ہیں کا فی دیتی ہو تم جو پیسے

 

دس پیسے کا غبارہ اب ہو گیا ہے پندرہ

مہنگا ہوا ہے امّی لو چا کلیٹ پیا را

 

مُنّی رورہی ہے کہتی ہے دو ملا ئی

نظفی بھی مہنگی مہنگی ، مہنگی ہو ئی مٹھا ئی

 

تم نے  ہی تو کہا تھا لے کر میری بلا ئیں

بچوں کا سال اب کے ہم سال بھر منا ئیں

 

آخر  یہ کیا سبب ہے کہ سال کے شروع سے

تم دے رہی ہو پیسے کیوں ہاتھ رو کے روکے

 

آنکھوں میں آنسولا کر کہنے لگیں یہ امّی

مجبور ہو گئی ہوں اے میرے ، مُنّے، منّی

 

سر کار ہی نے اس کا اعلا ن کر دیا تھا

انیس سو انا سی بچّوں کا سا ل ہو گا

 

لیکن بھلا ہو بچّوں اس سال کے بجٹ کا

جس نے ہما رے اور پر ٹیکسوں کا بو جھ لا دا

 

دل میں تو ہیں ا ُمنگیں لا دوں تمہیں کھلو نے

مجبور کر دیا ہے پر مُلک کے بجٹ نے

 

سو چا نہیں ہے شا ید نیتا ؤں نے ہما رے

خو شیا ں منا میں کیسے بچے یہ پیا رے پیا رے

 

 

 

Post a Comment

0 Comments