مسکراتے
چلو-امین حزیںؔ
Muskrate Chalo By Ameen e Hazeen
دیئے نفرتوں کے بجھا
تے چلو
چراغ محبت جلاتے چلو
اٹھو نیند سے خود بھی
بیدار ہو
جو سوئے ہیں ان کو
جگاتے چلو
سنو غور سے دوسروں کا کلام
اور اپنی بھی بپتا سناتے چلو
رضائے الٰہی پہ راضی
رھو
قناعت کی دولت کماتے
چلو
نہ روکیں تمہیں راہ
کے پیچ وخم
قدم اس طرح سے بڑھاتے
چلو
ہو یکساں تمہارا ہر
اک قول وفعل
جو کہتے ہو کرکے دکھاتے چلو
یہاں غم کی منزل ہے
ہر گام پر
خوشی سے مگر مسکراتے
چلو
0 Comments