گیارھویں فصل
خوابوں کے حال، وقت ، قسم اور صُورت سے معرفت کرنی
Khwab ke Haal, waqt, quism aur surat se
maarefat karni
اگر رات کو خواب
میں دیکھا ہے کہ مُرغ نے کُتّے کو پکڑا ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ اُس کو کسی
نادان سے واسطہ پڑے گا اور اگر یہی خواب دن کو دیکھے گا تو بیمار ہو گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالے ٰعنہ نے فرمایا ہے کہ خواب
اصل سے دین صنعت و حرفت اور کسب کےلحاظ سے نہیں پھرتا ہے۔ ایک ہی خواب کی مختلف
تاویل عذاب ہے۔ حق تعالیٰ کا فرمان ہے : غُلَّتۡ اَیۡدِیۡھُمۡ وَلُعِنُوۡا بِمَاقَالُوۡا۔(اُن کے ہاتھ جکڑے
گئے اور اُن کی باتوں کی وجہ سے لعنت پڑی) جب یہ خواب نیک آدمی دیکھتا ہے تو دلیل
ہے کہ گنُا ہوں اور بُرے کاموں سے دستبردار ہو گا۔
محمد بن عبدالعزیز
صحیح سند کے ساتھ عبدالرحمٰن اسلمی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ِخدا صلی اللہ علیہ
وسلّم نے حضرت صدیق رضی اللہ تعالےٰ عنہ اور حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالےٰعنہ
میں بھائی چارہ کر دیا اور سلمان رضی اللہ عنہ نے ایک خواب دیکھا اور حضرت صدیق
رضی اللہ عنہ سے بیان کیا اور اس خواب کا سبب اُن سے دُور ہُوا۔ صدیق رضی اللہ عنہ
نے فرمایا کہ قیامت تک تمہارے سر سے ہاتھ کو تاہ ہُوا۔ سلمان رضی اللہ تعالےٰ عنہ
نے اس خواب کی آنحضرتؐ کو خبر دی ۔ آپ نے بھی وہی تاویل بیان کی جو حضرت صدیق رضی
اللہ عنہ نے بیان کی تھی ۔
کتا ب کا نام
تعبیرالرؤیاء
مصنف
علا مہ ابن سیرین
اُردو ترجمہ
ابو القاسم دلاوری
ناشر
فرید بُکڈپو (پرائیویٹ ) لمٹیڈ
0 Comments