Iss bayan mein ke tabeer kitni quism par hoti hai|اس بیان میں کہ تعبیر کتنی قسم پر ہوتی ہے

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Iss bayan mein ke tabeer kitni quism par hoti hai|اس بیان میں کہ تعبیر کتنی قسم پر ہوتی ہے

 

چودھویں فصل
اس بیان میں کہ تعبیر کتنی قسم پر ہوتی ہے؟
Iss bayan mein ke tabeer kitni quism par hoti hai

اس بیان میں کہ تعبیر کتنی قسم پر ہوتی ہے؟



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ تعبیر بیان کرنے والے کو چاہیئے کہ پہلے سائل کا نام اور قدرا ور مرتبہ اور مذہب اور خصلت اور عقل اور فہم معلوم کرے اور معلوم کرے کہ خواب رات کو دیکھا ہے یا دن کو دیکھا ہے اور نگاہ کرے کہ سائل سوال کے وقت کیا حرکت کرتا ہے اور خواب کو کس طرز پر بیان کرتا ہے۔ فضل اور پارسی مہینہ اور عربی مہینہ معلوم کرے پھر اس وقت جو بات قرینِ قیاس ہو، بیان کر کے تاویل دے۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی سائل خواب پُوچھے ۔ اگر اُس کا نام یا اس کے باپ کا نام پیغمبروں کےناموں سے ہو تو جذراور فال کے طریقے سے اُس کی خیر اور بشارت اور خوشی پر دلیل حاصل کرے اور اگر اُس کا نام بَدہے تو اُس کے شّراور فساد پر دلیل حاصل کرے ۔

 اتوار کے دن خواب نیک ہوتا ہے۔ آفتاب سے تعلق رکھتا ہے۔ پیر کے دن کا خواب بھی نیک ہے۔ ماہتاب سے تعلّق رکھتا ہے۔ منگل کے دن کا خواب مریخ سے تعلّق رکھتا ہے ، اس کو نہ پُوچھنا چاہیئے ۔ بدھ کے دن کا خواب عطارد سے تعلق رکھتا ہے۔ جس دن قوم ہود علیہ السلام اور اصحاب الرّس ہلاک ہُوئے تھے ، یہ بھی نہ پوچھنا چاہیئے ۔ جمعرات کا دن مشتری کا ہے ۔ اوّل روز کا خواب سعادت اور خوشی کی دلیل ہے اور جمعہ کا روز ِاوّل زہرہ کا ہے۔ خوشی اور نشاط اور عیش اور جمعیتِ خاطر کی دلیل ہے ۔

 حضرت مغربی رحمتہ اللہ تعالےٰ علیہ نے فرمایا ہے خواب کے بارے میں تعبیر کرنے والے کے لیئے بہت سا تجربہ ہونا چاہیئے جسے طبیب کو بیمار اور اُس کے علاج کا تجربہ ہونا چاہیئے:

 حکایت

 امیرالمٔومنین عباسی نے ایک رات خواب دیکھا کہ اُس کا چہرہ سیاہ ہوگیا ہے۔ بیدار ہُوا تو ڈرا اور تعبیر بیان کی دلیل ہے اور خواب میں لڑکیاں پیدا ہوتے دیکھنا کاشت کاری کی دلیل ہے۔ حق تعالےٰ کا فرمان ہے: نِسَاؤْ کُمْ حَرْثٌ لَّکُمْ فَاْ تُوْحَرْ ثَکُمْ اَنّیٰ شَئَتُمْ( تمہاری عورتیں تمہاری کھیتی ہیں جدہر سے چا ہو آؤ - ) خواب میں نیکی کپڑا تننا ہے اور خواب میں کپڑا تننا نیکی کرنی ہے۔ خواب میں انجیر کھانا بُر اور پشیمانی ہے۔ اور سیل کا جگر پر آنا دشمنی کا آنا ہے۔نئی چیزوں کا خواب میں آنا نیک ہے۔ بُری چیزوں کا خواب میں آنا بُرا ہے۔ خواب میں نیا موزہ بغیر ہتھیار کے پہننا بُراہے۔ اند وہ وغم لاتا ہے اور خواب میں پُرانا موزہ ہھتیار کے ساتھ پہننا بیداری میں شادی اور خوشی لاتا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں غلام خرید ے تو بُرا ہے اور اگر غلام بیچے تو اچھا ہے۔ اگر گولی خریدی ہے تو خواب اچھا ہے اور اگر گولی کو بیچا ہے تو خواب بُرا ہے۔ اس قسم کے اُلٹے خواب بہت ہیں۔ اگر سب کا ذکر کیا جائے تو کتاب دراز ہو گی۔ لیکن ہر ایک کی شرح اُس کی جگہ پر ہو گی۔

کتا ب کا نام

تعبیرالرؤیاء

مصنف

علا مہ ابن سیرین

اُردو ترجمہ

ابو القاسم دلاوری

 ناشر

فرید بُکڈپو (پرائیویٹ ) لمٹیڈ

 

Post a Comment

0 Comments