Khwab ki Quismon ke Bayan mein|خواب کی قسموں کے بیان میں

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Khwab ki Quismon ke Bayan mein|خواب کی قسموں کے بیان میں

دُوسری فصل
خواب کی قسموں کے بیان میں
Khwab ki Quismon ke Bayan mein

 

حضرت دانیال علیہ السّلام نے فرمایا ہے کہ خواب اصل میں دو چیزیں ہیں۔ ایک حقیقتِ حال پر آگاہ کر نیوالی ہے۔ دُوسری سرانجام کار سے اطلاع دینے والی ہے اور ان دو کی چار قسمیں ہیں۔ ایکؔ خواب امر کرنے والی ہے اور دوسرؔی خواب منع کرنے والی ہے تیسری خواب ڈرانے والی ہے۔ چوتھی خواب خوشخبری دینے والی ہے۔

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہٖ واصحابہٖ وسلّم نے شاد فرمایا ہے : اَلرُّؤَیَاثَلٰثۃُ اَقۡسَا مٍ مِنَ اللہَ تَعَالیٰ وَبَشَرٰی لِلۡمُومِنِیۡنَ فِیۡ حَیَا تِھِمۡ۔ یعنی خواب تین قسم کرنے والوں کو حاضر ہونے کا حُکم دیا اور اپنا خواب بیان کیا۔ سب لوگ اس خواب کو سن کر تاویل بیان کرنے میں عاجز ہوگئے۔ پھر ابراہیم کرمانی رحمتہ  اللہ علیہ کو جو تعبیر   بیان کرنے والوں کے اُستاد تھے ، بُلا کر لائے ۔ آپ نے خلیفہ کا خواب سُن کر فرمایا کہ آپ کے ہاں لڑکی پیدا ہوگی۔ لوگوں نے سوال کیا کہ اس تعبیر پر کیا دلیل ہے ؟ آپ نے یہ آیت پڑھی: وَاِذَا بُشِّرَ اَحَدُھُمَ بِالۡاُنثیٰ ظَلَّ وَجۡھُہٗ مُسۡوَدًّاوَّھُوَ کَظِیۡمٌ ہؕ ،( اور جب کسی کو لڑکی کی بشارت دی جاتی ہے تو اس کا چہروسیاہ ہو جاتا ہے اس حال میں کہ وہ غضب ناک ہوتا ہے) امیر المٔومنین موصوف نے حضرت کرمانی ؒ کو ایک ہزار درہم انعام دیا اور اسی دن لڑکی پیدا ہُوئی ، پھر دس ہزار درہم بطور انعام دیا۔

حکایت

ایک شخص نے خواب میں دیکھا کہ اُس کو خصّی کر دیا ہے۔ تعبیر بیان کرنے والوں کے پاس آیا اور اپنا خواب بیان کیا۔ ایک شخص نے کہا کہ شیخ بہت جلد مرجائے گا۔ دُوسرے نے کہا کہ اپنے بچوں سے جُدا ہو گا ۔تیسرے نے کہا کہ اُس کے خصیوں کو نقصان پہنچے گا۔ چوتھے نے کہا کہ اُس کی نسل کٹ جائے گی ۔ پانچویں نے کہا کہ یہ  شخص اپنی عورت کو طلاق دے گا۔ ابھی کچھ عرصہ نہ گُزارا تھا کہ اس نے اپنی عورت کو طلاق دے دی اور بچوں کو ساتھ لے کر سفر کیا اور دریا میں کشتی پر بیٹھا، ہَوا مخالف چلی اور کشتی غرق ہوگئی۔ دریا کے کنارے ایک مچھلی نے اُس کا عضو تناسل اور خُصئے  کھائے ۔ اس کا مال اور فرزند سب ہلاک ہو گئے اور خواب کی تعبیر اُسی طرح پُوری ہُوئی جس طرح کہ تعبیر بیان کرنے والوں نے کہا تھا۔

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نےفرمایا ہے کہ تعبیر بیان کرنے والا قبرستان میں تعبیر نہ بیان کرے اور سائل کو سچ سچ  بیان کرے کہ قید خانے میں یوسف علیہ السّلام نے بیان فرمایا تھا : قَضِیَ الۡاَ ھۡرُ الَّذِیۡ فِیۡہِ تَسۡتَفۡتِیَانِ، (جس امر میں تم دونوں نے فتوےٰ طلب کیا تھا، اس پر حکم لگ چکا ہے) دونوں کے فال جو دریافت کئے تھے، پورے ہو گئے۔

 حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالےٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ چاہے جماعت سے تعبیر خواب دریافت نہ کی جائے۔ اوّل بے دینوں سے۔ دوؔم عورتوں سے ۔تیسرؔ ے جاہلوں سے ۔چوتؔھے دشمنوں سے

کتا ب کا نام

تعبیرالرؤیاء

مصنف

علا مہ ابن سیرین

اُردو ترجمہ

ابو القاسم دلاوری

 ناشر

فرید بُکڈپو (پرائیویٹ ) لمٹیڈ

 

 


Post a Comment

0 Comments