Ek Waqiya By Sahir Ludhianvi| Ek Waqiya By Sahir Ludhianvi

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ek Waqiya By Sahir Ludhianvi| Ek Waqiya By Sahir Ludhianvi

ایک واقعہ- ساحر لدھیانوی
 Ek Waqiya By Sahir Ludhianvi

Ek Waqiya By Sahir Ludhianvi

 

اندھیاری رات کےآنگن میں یہ صبح کےقدموں کی آہٹ

یہ بھیگی بھیگی سردہوا یہ ہلکی ہلکی دھندلاہٹ

 

گاڑی میں ہوں تنہامحوسفراور نیندنہیں ہےآنکھوں میں

بھولےبسرےارمانوں کےخوابوں کی زمیں ہےآنکھوں میں

 

اگلےدن ہاتھ ہلاتےہیں پچھلی پیتیں یادآتی ہیں

گم گشتہ خوشیاں آنکھوں میں آنسوبن کرلہراتی ہیں

 

سینےکےویراں گوشوں میں اِک ٹیس سی کروٹ لیتی ہے

ناکام اُمنگیں روتی ہیں،اُمیدسہا رے دیتی ہے

 

وہ راہیں ذہن میں گھومتی ہیں جن راہوں سےآج آیاہوں

کتنی اُمید سےپہنچاتھا،کتنی مایوسی لا یاہوں!

 


Post a Comment

0 Comments