Maazoori by Sahir Ludhianvi|معذوری-ساحر لدھیانوی

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Maazoori by Sahir Ludhianvi|معذوری-ساحر لدھیانوی

 

معذوری-ساحر لدھیانوی
Maazoori by Sahir Ludhianvi

معذوری-ساحر لدھیانوی


خلو ت وجلوت میں تم مجھ سے ملی ہو بارہا

تم نےکیا دیکھانہیں،میں مسکراسکتانہیں

 

میں کہ مایوسی مری فطرت میں داخل ہو چکی

جبر بھی خود پرکروں تو گنگناسکتانہیں

 

مجھ میں کیادیکھاکہ تم اُلفت کا دم بھرنےلگیں

میں توخوداپنےبھی کوئی کا آسکتانہیں

 

روح افزاہیں جنونِ عشق کےنغمےمگر

اب میں ان گائے ہوئے گیتوں کوگاسکتانہیں

 

میں نےدیکھا ہےشکستِ سازِالفت کاسماں

اب کسی تحریک پر بربط اُٹھاسکتا نہیں

 

دل تمہاری شدتِ احساس سےواقف تو ہے

اپنے احساسات سے دامن چھڑاسکتانہیں

 

تم مری ہوکربھی بیگانہ ہی پاؤ گی مجھے

میں تمہاراہوکےبھی تم میں سماسکتا نہیں

 

گائے ہیں میں نےخلوص دل سے بھی الفت کےگیت

اب ریاکاری سےبھی چاہوں توگاسکتانہیں

 

کس طرح تم کوبنا لوں میں شریکِ زندگی

میں تواپنی زندگی کاباراُٹھاسکتانہیں

 

یاس کی تاریکیوں میں ڈوب جانےدومجھے

اب میں شمعِ آرزوکی لو بڑھاسکتا نہیں

v                     

Post a Comment

0 Comments