Yaksui By Sahir Ludhianvi|یکسوئی-ساحر لدھیانوی

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Yaksui By Sahir Ludhianvi|یکسوئی-ساحر لدھیانوی

 

یکسوئی-ساحر لدھیانوی

Yaksui By Sahir Ludhianvi

Yaksui By Sahir Ludhianvi

 

عہدِ گم گشتہ کی تصویر دکھاتی کیوں ہو؟

ایک آوارہ ٔمنزل کو ستاتی کیوں ہو؟

 

وہ حسیں عہدجوشرمندہ ایفانہ ہوا

اس حسیں عہدکا مفہوم جتاتی کیوں ہو؟

 

زندگی شعلۂ بےباک بنالواپنی!

خود کوخاکسترِ خاموش بناتی کیوں ہو؟

 

میں تصوف کےمراحل کانہیں ہوں قائل

میری تصویرپہ تم پھول چڑھاتی کیوں ہو؟

 

کون کہتاہےکہ آہیں ہیں مصائب کاعلاج

جان کواپنی عبث روگ لگاتی کیوں ہو؟

 

ایک سرکش سےمجت کی تمنا رکھ کر!

خودکوآئین کےپھندوں میں پھنساتی کیوں ہو؟

 

میں سمجھتاہوں تقدس کوتمدن کافریب!

تم رسومات کوایمان بناتی کیوں ہو؟

 

جب تمہیں مجھ سےزیادہ ہےزمانےکاخیال

پھر مری یاد میں یوں اشک بہاتی کیوں ہو؟

 

تم میں ہمت ہےتو دنیاسےنغاوت کردو

ورنہ ماں باپ جہاں کہتےہیں شادی کرل

v                      

 

Post a Comment

0 Comments