اے ماوبہنوبیٹیو-مولانا الطاف حسین حالی
Aye Maon Behno Betiyon by Maulana Altaf Hussain Hali
اے ماؤ ،
بہنو،بیٹیو!دُنیا کی زینت تم سے ہے
ملکوں کی بستی
ہو تمھیں ،قوموں کی عزّت تم سے ہے
تم گھر کی ہو شہزادیاں، شہر وں کی ہو آبادیاں
غمگیں دلوں کی
شادیاں،دُکھ سُکھ میں راحت تم سے ہے
تم ہو تو غُربت ہے
وطن ،تم بِن ہے ویرانہ چمن
ہودیس یا پردیس جینے
کی حلاوت تم سے ہے
نیکی کی تم تصویٖر
ہو، وعفّت کی تم تدبیٖر ہو
ہو دیٖن کی تم
پاسباں،ایماں سلامت تم سے ہے
فطرت تمھاری ہے
حیا،طیٖنت میں ہے مہر و وفا
گھٹّی میں ہے صبر
ورضا، انساں عبارت تم سےہے
مونس ہو خاوَندوں کی
تم ،غم خوار فرزندوں کی تم
تم بن ہے گھر ویرانہ
سب ،گھر بھر میں برکت تم سے ہے
تم آس ہو بیمار
کی،ڈھارس ہو تم بیکار کی
دولت ہو تم نادار
کی،عُسرت میں عِشرت تم سے ہے
آتی ہو اکثر بے طلب
،دنیامیں جب آتی ہو تم
پر موہنی سے اپنی یاں
،گھر بھر پہ چھا جا تی ہو تم
0 Comments