تسلیم ورِضا-علامہ
اقبال
Tasliim-O-Raza By Allama Iqbal
ہر شاخ سے یہ نکتۂ پیچیدہ ہے پیدا
پو دوں کو بھی احساس
ہے پہنائے فضا کا
ظُلمت کدۂ خاک پہ شا کِر نہیں رہتا
ہر لخطہ ہے دانے کو
جنوں نشو و نَما کا
فطرت کے تقاضوں پہ نہ کر
راہِ عمل بند
مقصود ہے کچھ اور ہی
تسلیم و رضا کا
جرأت ہو نمو کی تو
فضا تنگ نہیں ہے
اے مردِ خدا ،مُلک ِ
خدا تنگ نہیں ہے !
0 Comments